نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 78 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ماہانہ ایف سی اے کے اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، ممبر نیپرا آمنہ احمد نے سماعت میں سوال کیا کہ جنوری میں مہنگے پلانٹس کیوں چلانے پڑے۔
جس کے جواب میں حکام نے بتایا کہ جنوری میں بجلی کی طلب میں تاریخی اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے پیک ڈیمانڈ پورا کرنے کے لیے فرنس آئل کا استعمال ضروری ہو گیا۔
ممبر نیپرا آمنہ احمد نے کہا کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مسلسل مثبت رہی ہے اور بجلی کی پیداواری لاگت میں کافی حد تک موسم بھی اثر انداز ہوا ہے۔
نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے سے جنوری میں ایف سی اے لاگت پر تفصیلی بریفنگ لی گئی، جس میں بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کی وجوہات واضح کی گئی ہیں۔
ٹیکس حکام کسی بھی وقت بغیر پیشگی نوٹس کسی بھی جگہ چھاپہ مار سکتے ہیں، وفاقی آئینی عدالت
یہ اضافہ بنیادی طور پر مہنگے ایندھن کے استعمال اور بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کی وجہ سے متوقع ہے، جس کا مقصد بجلی کے معیار اور سپلائی کو برقرار رکھنا بتایا گیا ہے۔
