بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جیکی شروف کی صاحبزادی کرشنا شروف نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے افغان مسلمان کے ساتھ تعلق کی تصدیق کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرشنا شروف ان دنوں ریئلٹی شو “دی 50” میں بطور شریکِ کار جلوہ گر ہیں، جہاں ایک قسط کے دوران انہوں نے کھل کر بتایا کہ وہ ایک افغان ایم ایم اے فائٹر کے ساتھ تعلق میں ہیں اور دونوں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔
سلمان خان کے والد سلیم خان کی سرجری سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ سامنے آگئی
اگرچہ شو میں نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھی کا نام عبدالعظیم بداخشی ہے۔ کرشنا شروف نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان انسٹاگرام پر رابطہ شروع ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ تقریباً آٹھ ماہ تک ویڈیو کالز کے ذریعے بات چیت کے بعد دونوں نے گوا میں ملاقات کی، جہاں دو ہفتے ساتھ گزارنے کے بعد ان کے تعلق میں مزید گہرائی آئی۔

بعد ازاں دہلی میں کچھ وقت ساتھ گزارنے کے بعد، ممبئی میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ کرشنا کا کہنا ہے کہ ان کے تعلق کی بنیاد اعتماد، سمجھ بوجھ اور باہمی احترام پر قائم ہے۔
لفظی جنگ کا اختتام، فہد مصطفی اور عتیقہ اوڈھو میں صلح
محبت کے مفہوم پر بات کرتے ہوئے کرشنا شروف نے کہا کہ ان کے نزدیک محبت کا مطلب اپنے ساتھی کی خوشی کو اپنی ذات پر ترجیح دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ دونوں کی مادری زبانیں مختلف ہیں، تاہم زبان کی رکاوٹ کبھی ان کے رشتے میں حائل نہیں ہوئی۔
