پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفی اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے درمیان حالیہ دنوں میں سامنے آنے والا لفظی تنازع بالآخر خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہو گیا، جہاں دونوں فنکاروں نے عوامی طور پر ایک دوسرے سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب ایک ٹیلی وژن پروگرام میں عتیقہ اوڈھو نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفی کو اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی کہ اُن کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا بلکہ وہ محض فنی تناظر میں بات کر رہی تھیں۔
وجے اور رشمیکا نے شادی کی تقریبات میں کرکٹ کا مزہ شامل کر دیا
اس بیان کے جواب میں فہد مصطفیٰ کی جانب سے دیے گئے ایک طنزیہ تبصرے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد یہ معاملہ بحث کا موضوع بن گیا۔ ناظرین اور صارفین کی بڑی تعداد نے دونوں فنکاروں سے تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کی توقع کا اظہار کیا۔
صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے، عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پر وضاحتی پیغام جاری کیا اور کہا کہ اگر ان کے کسی بیان سے فہد مصطفیٰ کو رنج پہنچا ہو تو وہ دلی طور پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس معاملے کو مزید طول نہ دیا جائے۔
بعد ازاں فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے پروگرام میں عتیقہ اوڈھو سے معذرت کی، اُن کے فن اور شخصیت کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی دل آزاری ان کا مقصد نہیں تھا۔
عبدالرزاق کی دوسری شادی کی خواہش، اہلیہ کا دو ٹوک بیان
یوں دونوں فنکاروں کی جانب سے باہمی احترام اور معذرت کے بعد یہ تنازع خوش اسلوبی سے ختم ہو گیا، جسے شوبز حلقوں میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
