وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ فورم ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
اسلام آباد میں پاکستان گورننس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بالواسطہ ٹیکسز میں چوری کو روکا جائے گا اور آئندہ بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسزمیں کمی کی جائے گی تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔

شہبازشریف نے کہا کہ جون 2023 میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پرتھا مگرحکومت نے مشکل فیصلے کر کے معیشت کو سنبھالا اور کرپشن زدہ اداروں کے خاتمے کی پالیسی اپنائی۔
نیب نے مریم نواز اور نواز شریف کی تفتیش بند کرنے کی درخواست دائر کر دی

انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کرپشن کا منبع بن چکے تھے، جنہیں رمضان میں بند کیا گیا، جبکہ تقریباً 200 ارب روپے کی بجلی چوری پر قابو پایا گیا اور بجلی کی قیمت میں سات روپے فی یونٹ کمی کی گئی۔ پی ڈبلیو ڈی کو بھی ختم کیا گیا حالانکہ اس کے خلاف شدید دباؤ تھا۔
انکا کہنا تھا کہ آج مجموعی اقتصادی صورتحال بہتر ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مزید اصلاحات کے ذریعے ملک کو مضبوط معاشی بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔
