باجوڑ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل خار کے علاقے نوی کلی میں پیش آیا، مسلح افراد نے پولیس کے ابابیل اسکواڈ پر حملہ کیا جس میں 4 اہلکار موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔
بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ، 2 اہلکار شہید ، 3 زخمی
حکام کہنا تھا کہ شہید ہونے والے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابابیل سکواڈ رمضان کے دوران گشت پر تھا ، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
