پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روز کی پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ پابندی والا اقدام عوامی تحفظ، امن و امان اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پابندی کے دوران ہالز اور مارکیز میں ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود اور محفوظ استعمال کی اجازت دی گئی ہے، جس کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیز اس پابندی سے مستثنیٰ رہیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس احکامات کی سختی سے پاسداری کریں گے تاکہ صوبے میں امن قائم رہے۔
اس پابندی کا مقصد ممکنہ سیکیورٹی خطرات کو کم کرنا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے کی تعمیل کریں اور قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔
