پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور کے نائب صدر شیر احمد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے نائب صدر کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم نے شیر احمد کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر شیر احمد کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت پر فیصلے کرنے کا اختیار پارٹی کے پاس نہیں، علیمہ خان کا دوٹوک اعلان
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں تنظیمی نظم و ضبط برقرار رکھنا ضروری ہے۔
