سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مریخ پر موجود پانی کے بڑے حصے کے غائب ہونے کی وجہ شدید مقامی طوفان اور اوپری فضا میں پانی کے بخارات کا خلا میں نکل جانا ہے۔
سائنسی جریدے ‘کمیونیکیشن ارتھ اینڈ انوائرنمنٹ’ میں شائع تحقیق کے مطابق، یہ دریافت ماضی میں مریخ پر موجود پانی کے غائب ہونے کے راز کو سمجھنے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
تھائی لینڈ کے نجی وائلڈ لائف پارک میں وائرس کی وجہ سے 72 چیتے ہلاک
2026 کے اوائل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، مریخ کی قدیم سطح پر خشک ندیوں، پانی سے بدلنے والی معدنیات اور دیگر آثار اس بات کا ثبوت ہیں کہ سیارہ ماضی میں وافر مقدار میں پانی اور فعال ماحول رکھتا تھا۔ تاہم، بڑی مقدار میں پانی کے نقصان کی وجوہات مکمل طور پر واضح نہیں تھیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مریخ پر چھوٹے لیکن شدید مقامی طوفان اوپری فضا میں پانی کے بخارات پہنچا سکتے ہیں، جہاں سے ہائیڈروجن خلا کی جانب خارج ہو جاتا ہے۔ یہی عمل مریخ کے پانی کے مستقل نقصان کی سب سے اہم وجہ ہے۔
انٹارکٹیکا میں خون کے رنگ کی آبشار، سائنسدانوں نے وجہ بتادی
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ مطالعہ مریخ کے ماحولیاتی ارتقا اور اس کے خشک ہونے کے پیچھے چھپے راز کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تحقیق سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ شدید لیکن مختصر موسمی واقعات بھی سیارے کے پانی کے غائب ہونے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
