پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفی اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے عمر اور سرجریز سے متعلق حالیہ بیانات نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تنازع اس وقت سامنے آیا جب عتیقہ اوڈھو نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفی کو اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
عبدالرزاق کی دوسری شادی کی خواہش، اہلیہ کا دو ٹوک بیان
اداکارہ نے کہا کہ بجائے اس کے کہ وہ کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خوب توجہ ملی اور صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔
اس بیان کے جواب میں فہد مصطفی نے اپنے مشہور گیم شو کے دوران مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ شاید عتیقہ اوڈھو خود ان کی ہیروئن بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔
انہوں نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر چند سرجریز کروا لی جائیں تو وہ ان کے ساتھ کام کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ فہد مصطفی کے اس تبصرے کو بعض صارفین نے محض مزاح قرار دیا، جبکہ کئی حلقوں نے اسے غیر ضروری سمجھا۔
بعد ازاں، عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی نے ان کے بیان کا جواب نرم انداز میں دیا، تاہم اگر ان کے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس معاملے کو مزید طول نہ دیا جائے۔
ایشوریا رائے کے 400 کلو زیورات کی حفاظت کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی
اس تمام صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، جہاں کچھ افراد نے فہد مصطفی کے مزاح کو سراہا، جبکہ کچھ نے عتیقہ اوڈھو کے مؤقف کی حمایت کی۔ معاملہ فی الحال دونوں فنکاروں کی وضاحتوں کے بعد ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
