پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی دوسری شادی کی خواہش ظاہر کر دی، جس پر ان کی اہلیہ عائشہ رزاق نے بھی واضح موقف پیش کیا۔
عبدالرزاق نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسری شادی کی خواہش رکھتا ہوں اور اس حوالے سے اپنی اہلیہ سے کئی بار بات کر چکا ہوں۔
شادی کے چند ماہ بعد ڈاکٹر نبیحہ اور شوہر کے درمیان ازدواجی تنازعہ
ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ہر معاملے میں ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں اور ان کے کاموں میں ہمیشہ مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی گھر میں اہلیہ سے دوسری شادی کا کہتا ہوں تو جواب میری بیٹی کی طرف سے آجاتا ہے۔
اس موقع پر عبدالرزاق کی اہلیہ عائشہ نے کہا کہ بیٹی کو بس والد کو دیکھنا ہی کافی ہوتا ہے، جبکہ بیٹا تھوڑا معصوم ہے اور یہ برداشت نہیں کرے گا۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کا حق خود حاصل ہے، اور آج کے دور میں دوسری اور تیسری شادی کو لوگ اسے ایک رجحان کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔
شادی کے بعد عورت بدل جاتی ہے؟ گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق دلچسپ بیان
عبدالرزاق کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کے بیان کو ذاتی معاملہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
