بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر خوکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق پنجاب کو خیبر پختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر واقع پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت حملہ ہوا۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
ڈی پی او کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار فہیم اور شہباز شہید ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک حالت تشویشناک ہے۔
ڈپٹی کمشنر احسان علی کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
باجوڑ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کرنیوالا خارجی دہشت گرد بھی افغان شہری نکلا
ادھر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
آئی جی نے زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
