ایرانی حکومت نے ملک کی جامعات میں جاری مظاہروں کے حوالے سے کہا ہے کہ طلبہ کو احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم کچھ ریڈ لائنز کو عبور نہیں کیا جا سکتا۔
ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ مقدسات اور قومی پرچم کا ہر حال میں احترام ضروری ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی 8 جامعات میں طلبہ نے حکومت مخالف احتجاج کیا،مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
ایرانی ہیلی کاپٹر فروٹ مارکیٹ پر گر کر تباہ ، 2 پائلٹ ، 2 تاجر جاں بحق
مظاہرین نے ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ انقلابِ ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم بھی لہرائے گئے تھے۔
تہران میں گزشتہ روز شہریوں کو فارسی زبان میں لکھے ایس ایم ایس بھی موصول ہوئے تھے جن میں لکھا تھا کہ انتظار کیجے، صدر ٹرمپ عمل پر یقین رکھتے ہيں۔
