سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس نے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ رات گیارہ بجے وزیرِ اعلیٰ کے ڈپٹی سی ایس او نے میرے سکیورٹی اہلکاروں کو کال کی اور کہا کہ سی ایس او کا حکم ہے کہ آپ سب کلوز ہو جائیں۔
علی امین گنڈا پور نے کروڑوں روپے رشوت لی، صحافی کا دعویٰ
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے پاس صوبائی حکومت کی ایک جیمر اور ایک ڈبل کیبن گاڑی تھی ، اس گاڑی کے ساتھ 14 اہلکار بھی تھے۔ ان اہلکاروں نے مجھ سے کہا تو میں نے کہا بس کلوز ہوجائیں، یہ اس معاملے کی اصل حقیقت ہے۔
علی امین کا کہنا تھا کہ اب مجھے سکیورٹی واپس دی بھی گئی تو واپس نہیں لوں گا ، وزیراعلیٰ کو بتانا چاہتا ہوں اب اس سکیورٹی کو مجھے واپس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
علیمہ خان نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، شیر افضل مروت
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پریس سیکرٹری نے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
