ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر وسطی صوبے اصفہان کی فروٹ منڈی میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور دو تاجر جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر دورچے شہر کی فروٹ منڈی میں گرا ، حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔
نیو جرسی میں دورانِ پرواز دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص ہلاک
ایرانی فوج اور متعلقہ سول اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
گزشتہ ہفتے ایرانی فضائیہ سے تعلق رکھنے والا امریکی ساختہ F-4 لڑاکا طیارہ مغربی صوبے ہمدان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
