راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی زیرتعمیر نالے میں گر کر زخمی ہو گئیں۔
عمران خان کی ہمشیرہ کا زیرتعمیر نالے میں گرنے کا واقعہ اڈیالہ جیل کے قریب پیش آیا۔ نورین نیازی داہگل ناکے کے قریب زیرتعمیر سیوریج لائن عبور کر رہی تھیں کہ اچانک توازن بگڑنے سے نالے میں جا گریں۔
زیرتعمیر نالے میں گرنے کی وجہ سے ان کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کی پیشگوئی کر دی
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ موجود ایک اور خاتون بھی اسی نالے میں گر کر زخمی ہوئیں۔ دونوں خواتین کو فوری طور پر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
