اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال 1447 ہجری کا چاند 19 مارچ کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو گا۔ تاہم غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر بیشتر موسمیاتی اسٹیشنز پر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہو گی جو رویت کے لیے موزوں نہیں سمجھی جاتی۔
فلکیاتی تجزیے کے مطابق 19 مارچ کو چاند دیکھے جانے کا امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ہزارہ ڈویژن کیلئے 200 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ عیدالفطر کے چاند کی شرعی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
