سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پانچ دنوں میں سونے کے نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے ہیں۔
پانچ دن میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 23900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، آج بھی سونے کے نرخ میں 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے ساتھ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔10 گرام سونا 2915 روپے مہنگا ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر مہنگا ہوا اور فی اونس قیمت 5172 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
ملک میں چاندی فی تولہ قیمت میں 192 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا اور نئے فی تولہ نرخ 9286 روپے ہو گئے۔
