پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا۔
پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ 2026 کو ہو گا، 22 مارچ سے 25 مارچ تک پریکٹس میچ کھیلے جائیں گے۔
26 مارچ کو افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس شیڈول کے بارے میں تمام فرنچائزز کے نمائندوں سے میٹنگ میں بات ہوئی اور سب کی تجاویزکے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور نئی فرنچائز حیدرآباد کنگز مین میں مقابلہ ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ کے میچ راولپنڈی، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ 28 مارچ کو پشاور زلمی کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔
زمبابوے کے فاسٹ باؤلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا
کوالیفائر ون 2 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، الیمنیٹر ون کا انعقاد تین مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا، قذافی اسٹیڈیم میں ہی 5 مئی کو الیمنیٹر ٹو کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل 10 مئی کو کھیلا جائے گا، میزبان شہر کون ہو گا اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
