مودی کی سرپرستی میں بھارتی فوج کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا، حاضر سروس فوجی اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارت میں منشیات اسمگلنگ کے ایک بڑے اسکینڈل نے بھارتی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر فرید کوٹ میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران فوجی اہلکار، پولیس اہلکار اور خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں حاضر سروس فوجی اہلکار جرنیل سنگھ اور برطرف پولیس اہلکار امر دیپ سنگھ شامل ہیں۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے قبضے سے 4.8 کلوگرام ہیروئن، اسلحہ اور دو گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
حکام کے مطابق ملزمان ٹال پلازوں سے گزرنے کیلئے سرکاری شناختی کارڈز کا غلط استعمال کرتے تھے اور وہ متعدد منشیات اسمگلنگ مقدمات میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادیو نے کہا کہ گرفتار افراد ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
بھارت، جھاڑکھنڈ میں ایئر ایمبولینس گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج میں مؤثر احتساب کے فقدان کے باعث بعض باوردی افراد جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے سرغنہ بن چکے ہیں، جس سے ادارے کی شفافیت اور پیشہ ورانہ ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
