لاہور: لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ موٹرویز سینٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
سینٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لیے روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ جبکہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات نسبتاً محفوظ ہیں۔
موٹرویز حکام نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس کے استعمال کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ رفتار کم رکھی جائے اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے کروڑوں روپے رشوت لی، صحافی کا دعویٰ
ترجمان کے مطابق مزید رہنمائی یا مدد کے لیے شہری موٹروے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
