وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے موٹر سائیکل ایم ٹیگ مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔
ڈی جی ایکسائزعرفان میمن نے موٹر سائیکلز پرایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقررکردی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ یکم مارچ سے بغیرایم ٹیگ موٹرسائیکلزکیخلاف کارروائی کا آغازکردیا جائیگا اورایسی موٹرسائیکلزکومتعلقہ تھانوں میں منتقل کیا جائے گا۔
شہری سہولت کیلئے تمام ایم ٹیگ سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہینگے، ڈی جی ایکسائز
ڈی جی ایکسائز کے مطابق یکم مارچ کے بعد اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے دوران اب تک دو ہزارسے زائد موٹرسائیکلزکوایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔
شہریوں کی سہولت کے پیش نظرایم ٹیگ سینٹرز چھٹی کے روز بھی کھلے رکھے جا رہے ہیں جبکہ اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی موٹرسائیکلز پرایم ٹیگ لگوا لیں اورشہر کو محفوظ بنانے میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف سکیورٹی میں بہتری آئے گی بلکہ جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
