لاہور کی مقامی عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ انہیں اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی محدود اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
لاہور کی مقامی عدالت میں جوا ایپس پروموشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ مقدمہ چونکہ زیر سماعت ہے۔ اس لیے کیس سے متعلق کسی بھی قسم کی عوامی بحث یا تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اور حتمی فیصلے تک اس پابندی پر عمل کرنا ہو گا۔
سماعت کے دوران عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے اعتراض کیے گئے 27 ویڈیوز کو فی الحال ڈیلیٹ نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔ تاکہ ممکنہ شواہد محفوظ رہ سکیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے کے گواہوں کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ مبینہ طور پر جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق ہے۔ جس پر این سی سی آئی اے کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق مزید شواہد اور گواہوں کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم الیکٹرک گاڑی اسکیم 2026! جانیں اہلیت و اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ
عدالتی حکم کے بعد ڈکی بھائی کو مالی معاملات اور آن لائن سرگرمیوں میں جزوی ریلیف حاصل ہوا ہے۔ تاہم کیس کا حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔
