پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کے بعد اپنی زندگی اور مکہ مکرمہ میں نکاح کے بارے میں کھل کر بات کی۔
گوہر رشید نے حالیہ ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ شادی کے بعد لوگ واقعی بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور کبریٰ پہلے قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ ہر شخص کی شخصیت میں کچھ نہ کچھ تبدیلی آتی ہے۔
بشریٰ انصاری اور اقبال حسین کی شادی کی دلچسپ کہانی: مداح حیران
اداکار نے کہا کہ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو محسوس ہوتا ہے جیسے آپ نے کسی نئی شخصیت کے ساتھ زندگی شروع کی ہو۔ انہوں نے اس تبدیلی کو نکاح کی خوبصورتی قرار دیا اور کہا کہ شادی کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں ہر روز نئی باتیں سامنے آتی ہیں۔
اداکارہ کبریٰ خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ شروع میں ہمارے درمیان اس موضوع پر بحث ہوتی تھی، جب گوہر کہتے تھے کہ تم بدل گئی ہو اور روایتی بیوی بن گئی ہو۔ تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: ہاں، کیونکہ میں تمہاری بیوی ہوں۔
رجب بٹ کے خاندان پر کم عمر بچے سے کام لینے کا الزام، سوشل میڈیا پر تنقید
یاد رہے کہ پاکستانی اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں اپنا نکاح کیا تھا، جس میں ان کے قریبی خاندان، دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ ان نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ یہ کئی دن تک ٹرینڈ رہیں۔
