لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی ولاگر رجب بٹ کے خاندان پر کم عمر بچے سے کام لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔ وائرل ویڈیو کے بعد رجب بٹ کے خاندان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ویڈیو میں ایک کم عمر بچے کو گھر میں صفائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں تقریباً 9 سالہ بچہ گھر کے اندر فرش کی صفائی کرتا نظر آ رہا ہے۔ جبکہ مبینہ طور پر رجب بٹ کی والدہ بھی وہاں موجود ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اسے چائلڈ لیبر قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کم عمر بچوں سے مشقت لینا قانوناً جرم ہے۔ اور اس کی کھلے عام تشہیر تشویشناک ہے۔ کئی افراد نے سوال اٹھایا کہ ایک معروف سوشل میڈیا شخصیت کے گھر میں ایسا واقعہ کیسے پیش آ سکتا ہے۔ جبکہ بعض صارفین نے خاندان کے رویئے پر بھی تنقید کی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر جاری بحث میں کچھ صارفین نے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ اور جابرانہ قرار دیا۔ جبکہ دیگر نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اس معاملے کا نوٹس لیں۔
یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس نے سجل علی سے دوستی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
تاحال رجب بٹ یا ان کے خاندان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
