پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) موبائل ٹیرف، سروس کے معیار اور غیر مجاز کٹوتیوں سے متعلق خبروں پر وضاحت کر دی۔
پی ٹی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مکمل طور پر متحرک اور پُرعزم ہے۔ منظم اور متوازن ٹیرف نظام کے پیش نظر پی ٹی اے نے موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیئے ہیں۔
اپنی رجسٹرڈ سمز کی تعداد کیسے معلوم کریں؟ پی ٹی اے نے طریقہ بتا دیا
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ضوابط کے تحت نمایاں مارکیٹ پاور رکھنے والے آپریٹرز کسی بھی نئے پیکیج کے اجرا یا موجودہ نرخوں میں تبدیلی سے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری کے پابند ہیں۔
دیگر آپریٹرز کاروباری بنیادوں پر نرخ مقرر کر سکتے ہیں، تاہم اگر کوئی ٹیرف صارفین کے مفاد کے خلاف پایا گیا تو پی ٹی اے کو مداخلت کا مکمل اختیار ہے۔
