بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کو 19 فروری 2026 سے اپنی فضائی حدود اور ایئرپورٹس کے استعمال سے روک دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلائن پر تقریباً 42 کروڑ بھارتی روپے، یعنی پانچ ملین ڈالر سے زائد کے واجبات بقایا ہیں جو تاحال ادا نہیں کیے گئے۔
بنگلادیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اسپائس جیٹ پر نیویگیشن، لینڈنگ، پارکنگ اور دیگر ہوائی اڈہ چارجز کی مد میں کئی برسوں سے ادائیگیاں واجب الادا تھیں۔
پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ ہو گی
اتھارٹی نے واضح کیا کہ پابندی کے بعد ایئرلائن کی پروازیں نہ تو بنگلادیشی فضائی حدود میں داخل ہو سکیں گی اور نہ ہی ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ پر لینڈ کر سکیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جب تک تمام بقایا جات ادا نہیں کیے جاتے، یہ پابندی برقرار رہے گی۔
اس فیصلے کو خطے میں فضائی آپریشنز کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث ایئرلائن کی بین الاقوامی پروازوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
