پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے شوہر اور معروف اداکار و ہدایتکار اقبال حسین نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ حقائق سے پردہ اٹھا دیا، جس نے شوبز حلقوں اور مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقبال حسین نے بتایا کہ ان کی اور بشریٰ انصاری کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ ایک ڈرامے میں کام کر رہی تھیں اور وہ خود یورپ جانے کی تیاری میں تھے۔
رمضان سے پہلے ساڑھیاں اور اب سر پر دوپٹہ؟ جویریہ سعود پر لائیو پروگرام میں تنقید
اداکار کے مطابق شادی پر بات اس وقت شروع ہوئی جب بشریٰ نے انہیں سنجیدگی سے شادی کے بارے میں سوچنے کا مشورہ دیا۔ اس پر اقبال حسین نے جواب دیا کہ وہ اکیلے زندگی گزارنے میں مطمئن ہیں، اچھی آمدن رکھتے ہیں، دو گاڑیاں اور گھر میں نوکر بھی موجود ہیں، اس لیے انہیں شادی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
اقبال حسین نے بتایا کہ ایک موقع پر بشریٰ انصاری نے انہیں امریکا میں مقیم کچھ افراد سے ملوانے کی بات کی اور شادی کا مشورہ دیا۔ اس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ آپ بھی اکیلی ہیں، آپ ہی مجھ سے شادی کر لیں۔
اقبال حسین کے مطابق چند دن بعد بشریٰ انصاری کی بہن اسما عباس کا فون آیا، جنہوں نے پوچھا کہ آیا وہ بشریٰ کے ساتھ مذاق کر رہے تھے یا سنجیدہ ہیں۔ اقبال نے واضح کیا کہ وہ بالکل سنجیدہ تھے اور انہیں ہمیشہ سے عمر میں بڑی خواتین پسند رہی ہیں۔
ایمان فاطمہ کے بھائی نے رجب بٹ تنازع پر خاموشی توڑی
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی کے تقریباً 36 سال بعد علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے چند برس گزرنے کے بعد انہوں اقبال حسین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس جوڑے نے اپنے تعلقات کو کھلے دل سے عوام کے سامنے رکھا، جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
