رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی فضائی کمپنیوں نے عمرہ زائرین کے لیے کرایے بڑھا دیئے۔
نجی چینل نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پہلے عشرے میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث بزنس کلاس کا کرایہ 5 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اجازت نامہ کے بغیر رہائش فراہم کرنے والی 7 عمرہ کمپنیاں معطل
اکانومی اور اکانومی پلس کلاس کے کرایے ایک لاکھ 30 سے 40 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ بزنس کلاس کا 5 لاکھ روپے کر دیا گیا۔
پہلے عشرہ کی نسبت دوسرے اور تیسرے عشرے میں کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
