دنیا کے مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی سب سے پہلی ویڈیو اب لندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم (V&A) کی نمائش میں شامل کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تاریخی ویڈیو جاوید کریم نے ریکارڈ کی تھی، جو یوٹیوب کے شریک بانی بھی ہیں، اور اس میں وہ سان ڈیاگو چڑیا گھر میں ہاتھیوں کے بارے میں مختصر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
انڈہ صحیح ہے یا خراب؟ گھر بیٹھے جاننے کا آسان طریقہ
19 سیکنڈز کی یہ ویڈیو 23 اپریل 2005 کو اپ لوڈ ہوئی تھی، اور اب تک اسے 32 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ ایک کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لائیکس بھی دیے جا چکے ہیں۔
میوزیم نے ویڈیو کے اصل ویب پیج کے ڈیزائن کو بحال کرنے کے لیے 18 ماہ تک کام کیا، جس میں یوٹیوب کی ٹیم اور ایک تخلیقی ڈیزائن اسٹوڈیو نے تعاون فراہم کیا۔
نمائش میں ایک منی ڈسپلے قائم کیا گیا ہے تاکہ وزیٹرز نہ صرف ویڈیو دیکھ سکیں بلکہ اس کی تاریخی اور ڈیجیٹل اہمیت کو بھی سمجھ سکیں۔
یوٹیوب فالوورز نہ بڑھنے پر نوجوان نے اسٹوڈیو کو آگ لگا دی، قیمتی آلات تباہ
ماہرین کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل ثقافت کے تحفظ اور انٹرنیٹ کی تاریخ کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کا اہم قدم ہے۔ یہ ویڈیو یوٹیوب کی ابتدائی داستان کے ساتھ ساتھ آن لائن ویڈیو شیئرنگ کے ارتقاء کی جھلک بھی پیش کرتی ہے۔
