او جی ڈی سی نے کوہاٹ میں نشپا بلاک سے تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ225 بیرل تیل کی پیداوارہوگی،براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 10 لاکھ معکب فٹ یومیہ گیس بھی حاصل ہوگی۔
رمضان المبارک میں عوام کو صبح 3 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
براگزئی ایکس ون کنویں کی کھدائی 30 دسمبر 2024 کو شروع کی گئی تھی،مختلف فارمیشنز میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران تیل و گیس کے آثار مل چکے ہیں۔
نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
