پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری رانا مجاہد نے استعفیٰ دے دیا ہے جسے حکومتی ذرائع کے مطابق منظور کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بدانتظامی کے معاملات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اس پرنوٹس لیا تھا، جس کے بعد پی ایچ ایف کے صدرطارق بگٹی نے بھی اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا۔
صدر ہاکی فیڈریشن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی جائے اور بدانتظامی کے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے۔
افغانستان کی جارحانہ بیٹنگ، کینیڈا کو بڑا ہدف دے دیا
یہ بدانتظامی اس وقت سامنے آئی جب قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا میں مناسب رہائش اور سہولیات کے بغیر بھیجے گئے، حالانکہ حکومت کی جانب سے پی ایچ ایف کو 25 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی تھی۔
طارق بگٹی نے بدانتظامی کے ذمہ دار پاکستان اسپورٹس بورڈ کو قرار دیا اورقومی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی میں دو سال کی پابندی بھی عائد کی تھی۔
بدانتظامی کے اس واقعے نے ہاکی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کر دیا ہے اور حکومت کی جانب سے فوری اقدامات کیے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
