پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ در فشاں سلیم نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے لیے خاص پیغام شیئر کیا۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پہلے ”رمضان مبارک“ لکھا، اور پھر ایک مزید طویل پیغام میں لکھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس مقدس مہینے میں ہر انسان کو شفا، خوشی، روحانیت اور سکون نصیب ہو۔
صبا فیصل کے فروٹ چاٹ بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
اداکارہ نے خاص طور پر دعا کی کہ ہر وہ شخص جو مشکل حالات سے گزر رہا ہے، وہ اس رمضان میں نئی امید اور طاقت حاصل کرے، اور ہر دل جو ٹوٹا ہوا ہے اسے سکون ملے۔
در فشاں سلیم نے مزید اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر انسان کی چھپی ہوئی دعاوں کو قبول کرے، ان کے گناہوں کی معافی دے، اور ان کی زندگی کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرے۔
اداکارہ نے مداحوں سے بھی دعا کی درخواست کی اور یہ امید ظاہر کی کہ رمضان ختم ہونے پر ہر شخص ایک قوی اور خوشحال مؤمن بن کر نکلے گا۔
سلمان خان کے والد سلیم خان کی آئی سی یو سے رپورٹ سامنے آگئی
ان کے اس پیغام پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر مثبت ردِعمل ظاہر کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
