پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل رمضان المبارک کے دوران فروٹ چاٹ بنانے سے متعلق اپنے ایک بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
صبا فیصل نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رمضان میں عموماً 11 سے 12 بجے کے درمیان فروٹ چاٹ تیار کر لیتی ہیں اور اس میں چاٹ مصالحہ بھی اسی وقت شامل کر دیتی ہیں، تاکہ افطار کے وقت فروٹ چاٹ مزید ذائقہ دار ہو جائے۔ ان کے مطابق اس طرح فروٹ اچھی طرح مصالحہ جذب کر لیتا ہے۔
سلمان خان کے والد سلیم خان کی آئی سی یو سے رپورٹ سامنے آگئی
تاہم ان کے اس معمول پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے، کئی افراد کا کہنا تھا کہ اتنے گھنٹوں پہلے تیار کی گئی فروٹ چاٹ تازگی برقرار نہیں رکھ سکتی، جبکہ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتنی ہی جلدی ہے تو سحری میں ہی فروٹ چاٹ بنا لی جائے۔
سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے اس بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں عوامی سطح پر شیئر کرنے سے بے جا بحث کو جنم ملتا ہے، جبکہ کچھ مداحوں نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور کسی کے ذاتی معمول پر تنقید مناسب نہیں۔
سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا کا انتقال، فلمی دنیا سوگوار
واضح رہے کہ صبا فیصل اس سے قبل بھی مختلف سماجی اور گھریلو معاملات پر اپنی رائے کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں۔ اس بار بھی ان کا ایک سادہ سا بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ معروف شخصیات کے معمولی بیانات بھی کس طرح عوامی ردِعمل کا سبب بن جاتے ہیں۔
