شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی کی باؤلنگ کی مہارت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی لیگ میں شامل کر لیا۔
سوشل میڈیا پر شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والی بچی آئینہ وزیر کی کرکٹ میچ کے دوران باؤلنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین “ماشاءاللہ” کے پیغامات کیساتھ ان کے روشن مستقبل کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
پی ایس ایل میں شامل نئی فرنچائز سے متعلق تنازعات کھل کر سامنے آگئے
ویڈیو وائرل ہوتے ہی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بچی کی بولنگ کی مہارت سے خوب متاثر ہوئے۔
واو: ماشاءاللہ اس بچی کی باولنگ چیک کرے۔
آئینہ وزیر کا تعلق تحصیل شیواہ شگہ زالول خیل سے ہے اور شہید #عمرگل کی بیٹی ہے ، یہ بچوں کا ایک ٹورنامنٹ ہے جس میں آئینہ کی اپنی ٹیم ہے، افسوس مواقع نہیں ہے ورنہ ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، pic.twitter.com/cPzVBJ9ulk
— Badshah Pashteen (@badshahpashten) February 18, 2026
جاوید آفریدی نے کہا کہ مجھے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئینہ وزیر ہماری آنے والی زلمی ویمن لیگ کا حصہ ہو گی۔ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جو ہم نے اپنی بچیوں کے لیے بنایا ہے تاکہ وہ کھیل سکیں۔
MashAllah, what an outstanding young talent Aina Wazir is!
Talent like this deserves a right platform.
This is why I am pleased to share that she will be part of our upcoming Zalmi Women League @ZWLofficial. A platform we’ve created for our girls to play, inspire and express…— Javed Afridi (@JAfridi10) February 18, 2026
انہوں نے کہا کہ ہم آئینہ کو تمام ضروری کرکٹ سامان اور مناسب سہولیات فراہم کرینگے، جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کہ کہ آئینہ وزیر کی تفصیلات شیئر کریں تاکہ ہماری ٹیم ان سے براہِ راست رابطہ کر سکے۔
