اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے رمضان المبارک کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اورثقافتی رشتے موجود ہیں، جنہیں باہمی تعاون اور مسلسل رابطوں کے ذریعے مزید فروغ دیا جائیگا۔
ڈھاکا میں اہم پیش رفت، احسن اقبال کی بنگلا دیشی وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات
وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے قطر کی سفارتی اورمفاہمتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے میں قطرکا کردار قابلِ تحسین ہے، امیرِقطرنے بھی پاکستان کیساتھ قریبی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اورعالمی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، استحکام اورخوشحالی کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پراتفاق کیا، گفتگو کے اختتام پرامتِ مسلمہ کے امن و سکون اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
