لاہور: پنجاب حکومت نے مبینہ طور پر اپنے وی آئی پی ٹرانسپورٹ کے لیے 2019 میں تیار شدہ نیا گلف اسٹریم GVII-G500 طیارہ خرید لیا۔
مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ کل دو خبریں سامنے آئیں جنہیں میں جوڑنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک اسٹارٹ کوم کا دعویٰ کہ پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کے لیے گلف اسٹریم جیٹ حاصل کیا ہے۔ جس کی قیمت 38 ملین ڈالر سے 42 ملین ڈالر (یا 1064 کروڑ سے 1176 کروڑ روپے) ہے۔
دوسری خبر یہ کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت 7.32 روپے فی لیٹر بڑھا دی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستانی عوام کو قربانیوں کے لیے کمر کسنے کا کہا جا رہا ہے۔ پنجاب کے کچھ وی آئی پیز لگژری پرائیویٹ جیٹس میں بیٹھ کر پرواز کے لیے سیٹ بیلٹ باندھ رہے ہیں۔
اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ اسٹارٹ کوم بیورو نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت نے اپنے سرکاری بیڑے میں 2019 کا گلف اسٹریم GVII-G500 بزنس جیٹ شامل کیا ہے۔
Two news reports came yesterday that I was want to juxtapose.
One, Stratcom’s claim (that hasn’t been denied by the Punjab government) that the Punjab government has acquired a Gulf Stream jet for VIPs for between $38m and $42m (or Rs 1064 crore and Rs 1176 crore).
Two, the… https://t.co/NUXD0BXEmy
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) February 17, 2026
یہ طیارہ 38 سے 42 ملین ڈالر (تقریباً 10.64 ارب سے 11.76 ارب روپے) مالیت کا ہے۔ یہ ایک ہائی پرفارمنس، بڑا کیبن بزنس جیٹ ہے۔ جو 5,000–5,300 ناٹیکل میل کی رینج رکھتا ہے اور 14 سے 19 مسافروں کو بٹھا سکتا ہے۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اتنا خوبصورت طیارہ جس کی مالیت 1000 کروڑ سے زیادہ ہے جسے پنجاب حکومت نے اپنے وزیراعلیٰ اور پارٹی کی اشرافیہ کے استعمال کے لیے خریدا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا معیشت کے ساتھ جدوجہد کرنے والی قوم، خط غربت سے نیچے 45% لوگ اور ریکارڈ بے روزگاری اس عیش و آرام کی متحمل ہو سکتی ہے؟ پنجاب حکومت سچ نہ ہونے پر تردید جاری کر سکتی ہے۔
Such a beautiful plane worth more than 1000 crore which has been bought by Punjab govt for use of its CM & party’s elite.
Can a nation struggling with economy- 45% people below poverty line and record unemployment afford this luxury ? Punjab govt May issue a denial if not true pic.twitter.com/uTjGlOuGCx— Mohammad Zubair (@Real_MZubair) February 17, 2026
