سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سحری اور افطارکے اوقات میں بلا تعطل گیس سپلائی یقینی بنائی جائے گی تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کراچی سے موصول اطلاعات کے مطابق صبح 3 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک گیس سپلائی بحال رہے گی، کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی انتظامات کے تحت رمضان میں سحری سے افطارتک گیس کی فراہمی مسلسل جاری رکھی جائے گی۔
رمضان المبارک کے احترام میں پنجاب بھر کے تھیٹرز ایک ماہ کیلئے بند
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شیڈول کا مقصد گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اورمقدس مہینے میں عبادات و معمولات زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
کمپنی نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ گیس کا استعمال احتیاط اورذمہ داری کیساتھ کریں تاکہ پریشربرقراررکھا جا سکے۔
