کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان کل میچ میں بارش کا امکان ہے۔
پاکستان گروپ اے میں بھارت کے خلاف 61 رنز کی بدترین شکست کے بعد سپر 8 مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا کو شکست دینا ضروری ہے۔
موسمی پیش گوئی کے مطابق کولمبو میں میچ کے دوران 50 سے 60 فیصد بارش متوقع ہے اور موسم ابر آلود رہے گا۔ اس کے علاوہ 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو کھیل پر اثر ڈال سکتی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے نیپال کو171 رنز کا ہدف دے دیا
پاکستان اس وقت 3 میچز میں 2 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.403 ہے جو امریکا کے مقابلے میں کم ہے۔
اگرکل بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہوگیا تو پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ سپرایٹ میں کوالیفائی کرجائے گا۔
البتہ پاکستان کی نمیبیا سے شکست کی صورت میں امریکا اپنے 4 پوائنٹس اوربہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سپرایٹ میں پہنچ جائے گا۔
