امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے ورنہ نتائج بھگتے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایران سے متعلق مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل ہوں گا،حالیہ بات چیت میں ایران خراب مذاکرات کار ثابت ہوا ہے۔امید ہے آئندہ مذاکرات میں ایران زیادہ معقول رویہ اختیار کرے گا۔
میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ، کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے ، ایران
دیکھتے ہیں کیوبا اور امریکاکے درمیان بات چیت کا نتیجہ کیا نکلتا ہے،مارکو روبیو اس وقت کیوبا سے بات چیت کر رہے ہیں،امیدہے وینزویلا جیسی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جینیوا روانہ ہو گئے،امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات آج عمان کی ثالثی میں ہوں گے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے ایرانی عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جینیوا میں سوئس اور عمانی وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
