پیٹرول اورڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
مٹی کا تیل چار روپے تہترپیسےفی لٹر مزیدمہنگا کردیا گیا،اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 روپے 73 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت180 روپے53پیسے فی لیٹر ہوگئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق 16 فروری سے کیا گیا ہے،اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت175روپے80 پیسے فی لیٹر تھی۔
یاد رہے کہ حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہو گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہو گیا ہے۔
