نیویارک: واٹس ایپ میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک فوری رسائی کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ٹاپ ایپ بار میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو شامل کرنے پر کام جاری ہے۔ تاکہ صارفین کو اس فیچر تک زیادہ تیز اور آسان رسائی مل سکے۔
ایپ کی ٹاپ بار وہ حصہ ہے جہاں پروفائل آئیکون موجود ہوتا ہے۔ مجوزہ تبدیلی کے بعد صارفین اسی حصے سے اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ جن افراد سے آپ سب سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں۔ ان کے اسٹیٹس چیٹ ٹیب میں سب سے اوپر دکھائی دیں گے۔ یوں چیٹ ٹیب سے باہر نکلے بغیر اسٹیٹس دیکھنا ممکن ہو گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک فوری رسائی کے لیے مختلف ڈیزائنز اور طریقوں کو آزما رہی ہے۔ ٹاپ بار کے علاوہ چیٹ اسکرین میں نیچے اسکرول کرنے پر بھی کانٹیکٹس کے اسٹیٹس ایک قطار میں دکھائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ، روس کا واٹس ایپ بند کرنیکا اعلان
واضح رہے کہ یہ فیچر تاحال آزمائشی مراحل میں ہے۔ اور فی الحال یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
