ٹیم منیجمنٹ نمیبیا کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نمیبیا کے خلاف میچ میں ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، ٹیم منیجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرینتھ کو کھلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
پاکستان کا نمیبیا کے خلاف میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اگر پاکستان نمیبیا سے شکست کھاتا ہے تو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنا اس کے لئے مشکل ہو سکتا ہے۔
اگر میچ میں بارش ہو جاتی ہے تو اس صورت میں پاکستان کو ایک پوائنٹ مل جائے گا اور وہ اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔
شاہد آفریدی نے شاہین، بابر اور شاداب کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دے دیا
واضح رہے کہ سینئر کرکٹرز نے بھارت سے شکست کے بعد ٹیم پر تنقید کی ہے اور بابر، شاہین اور شاداب کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
نمیبیا کیخلاف میچ میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیئے جانے کا امکان، ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
بابراعظم کی جگہ فخر زمان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، شاداب خان یا محمد نواز کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا جائیگا، حتمی پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل ہوگا۔
