پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کے مطابق نہیں کیا جاتا، عدالت پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ
یاد رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہو گئی۔
یو اے ای، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہو گیا ہے۔
