ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں اہم میچ میں شکست کے بعد پاکستان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی۔
سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہو گا۔
پاکستان کو ہرانے کے بعد گروپ اے سے بھارت سپرایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست سے پاکستان کے رن ریٹ کو بھی بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
ہینڈ شیک نہ کرنے کا معاملہ،بھارتی کرکٹر نے اپنے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
شکست کے بعد پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.932 سے گر کرمنفی 0.403 ہو گیا ہے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امریکا سے نیچے آ گیا ہے۔ امریکا کے 4 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس اور رن ریٹ 0.788 ہے۔
پاکستان کا آخری گروپ میچ نمیبیا سے ہے جو 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔ سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کو یہ میچ لازمی جیتنا ہو گا۔
