پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ سے قبل فضا ایک بار پھر کشیدہ دکھائی دے رہی ہے۔
بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار ہے، جس کے اثرات کھیل کے میدان تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ہینڈ شیک نہ ہونے کا امکان ہے، ہینڈ شیک نہ کرنے کا فیصلہ بھارتی ٹیم نے کیا ہے۔
پاک بھارت ٹاکرا ، 10 سیکنڈ کے اشتہار کی قیمت 40 لاکھ تک پہنچ گئی
کرکٹ حلقوں نے بھارتی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈ شیک نہ ہونے سے کرکٹ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بھی بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا کیا تھا۔
