پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے سے اشتہارات کی شرح 25 فیصد بڑھ جاتی ہیں ، ورلڈ کپ گروپ مرحلے کے میچ کو ماہرین ’’کمرشل سپرنووا‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سٹینڈرڈ پریمیم اشتہارات کے ریٹ عام طور پر 20 اور 25 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہوتے ہیں لیکن روایتی حریفوں کے درمیان 10 سیکنڈ کے سلاٹ کی قیمت کو حیران کن 40 لاکھ تک پہنچا دیا گیا ہے۔
ہینڈ شیک نہ کرنے کا معاملہ،بھارتی کرکٹر نے اپنے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ان اعداد و شمار کو “سونے اور چاندی کی قیمت” کے برابر قرار دیا جا رہا ہے ، آٹو Hyundai، Mahindra، FMCG، Amul، Britannia اور Fintech جیسے شعبوں کی کمپنیاں اشتہارات دینے کے لیے مد مقابل ہیں۔
اندازے کے مطابق پورے ٹورنامنٹ میں اشتہارات سے 2 ہزار کروڑ تک کی آمدنی متوقع ہے جس کا بڑا حصہ آج کے میچ سے حاصل ہو گا۔
ہینڈ شیک تنازع فضول، ہاتھ ملاؤ گے تو سب تالیاں بجائیں گے، سابق کپتان
یہ اضافہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی پر واضح ہے جس میں JioHotstar لائیو اسٹریم کے دوران 10 سیکنڈ کی جگہ کے لیے 15 لاکھ اور 20 لاکھ کے درمیان چارج کر رہا ہے۔
