خیبرپختونخوا میں 38 سرکاری صحت مراکز نجی شعبے کو حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا،ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے اسپتال مینجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کا باقاعدہ اشتہار دے دیا۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سی اور ڈی کیٹگری اسپتال نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے،ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صحت سہولیات میں بہتری کیلئے نجی شعبے کی شمولیت کا منصوبہ بنایا گیا۔
صحت مند زندگی کیلئے رات کا کھانا کب کھانا چاہیے؟ ماہرین نے واضح کر دیا
بولیوں کیلئے 38 اسپتالوں پر مشتمل 19 کلسٹرز بنائے گئے ہیں،3مارچ صبح 11 بجے تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
پشاور، مردان، سوات، مانسہرہ سمیت مختلف اضلاع کے اسپتال فہرست میں شامل ہیں،ایک کلسٹر کے لیے ایک بولی کی شرط عائد کی گئی ہے۔
شارٹ ویڈیوز: سہولت یا ذہنی صحت کے لیے خطرہ؟ ماہرین کی وارننگ
ہیلتھ فاؤنڈیشن کو کسی بھی بولی کو مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔
