آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہے۔
عثمان طارق بھارتی بیٹرز کے اعصاب پر سوار ہیں، ان کا بالنگ کرانے کا انداز توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، پریکٹس سیشن کے بھارتی کپتان بھی اسی انداز میں بالنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔
بھارتی بیٹرز نے نہ صرف عثمان طارق کے انداز کے اسپنر کے سامنے بیٹنگ کی بلکہ بھارتی کپتان سوریا کمار بھی خود عثمان طارق کے انداز میں اسپنر بن گئے اور بیٹرز کو پریکٹس کروائی۔
ان کی پاکستانی اسپنر کی طرح بالنگ کراتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران بھی بھارتی کپتان نے عثمان طارق کی بالنگ کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کبھی کبھی امتحان میں کوئی سوال آتا ہے جو نصاب سے باہر ہوتا ہے لیکن ہم اس سوال کو چھوڑ نہیں سکتے۔
پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات بارے اہم پیشگوئی
سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ ایسے سوال کا جواب دینے کے لئے اپنے حساب سے تھوڑی محنت کرنا پڑتی ہے اور ہم بھی ایسی ہی کوشش کر رہے ہیں۔
