قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس نے کہا ہے کہ ہاتھ ملاؤ گے تو سب تالیاں بھی بجائیں گے۔
قومی ٹیم سابق کپتان نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں کوئی بھی جیت یا ہار سکتا ہے، ابھی پیشگوئی کرنا کہ کون جیتے گا بہت مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں، امید ہے ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی، ہینڈ شیک تنازع فضول ہے، بھارتی ٹیم سے کہا گیا تھا کہ ہاتھ نہ ملائیں۔
پاکستان کا اسپن اٹیک مضبوط ہے، منصوبہ بندی کر رکھی ہے، بھارتی کپتان
ظہیرعباس نے کہا کہ ہاتھ نہ ملانے سے پاکستان ٹیم کو کیا فرق پڑتا ہے، ہاتھ ملانا سپریٹ آف دی گیم ہے، ہمارے زمانے میں پلیئرز ایک دوسرے سے ملتے تھے، صبح میچ کھیلتے تھے اورشام میں انجوائے کرتے تھے۔
اپنے بہترین کھلاڑی بابراعظم کو کھیلا رہے ہیں تو اس کونمبرچارپرکھیلانا فضول ہے، بابراعظم کو اپننگ بھیجیں گے تواس کے پاس چانس بھی زیادہ ہوگا اوراوورز بھی زیادہ ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان طارق کا ایکشن ٹھیک چل رہا ہے تو اسے چلنے دیں، تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ لوگ جان کر ایسا کرتے ہیں۔
