پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر شیمار جوزف کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
26 سالہ کرکٹر کو 11 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل سیزن 11 کے پلیئرزآکشن میں خریدا گیا تھا، تاہم فرنچائز نے اب معاہدہ باہمی رضامندی سے ختم کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق معاہدہ ختم کرنے کی وجہ کھلاڑی پرماضی میں لگنے والے الزامات بتائے جا رہے ہیں، جس کے بعد دونوں فریقین نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کا اسپن اٹیک مضبوط ہے، منصوبہ بندی کر رکھی ہے، بھارتی کپتان
اسلام آباد یونائیٹڈ نے فوری طور پرمتبادل کے طور پر زمبابوے کے فاسٹ بولر بلسنگ مزاربانی کو سائن کرلیا ہے۔
فرنچائز حکام کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کا باضابطہ اعلان پی ایس ایل انتظامیہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ٹیم انتظامیہ پرامید ہے کہ مزاربانی کی شمولیت سے بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہو جائے گا۔
